کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز

ٹیک Aug 4, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔

بھائی ماننا پڑے گا کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے واہ بھائی pic.twitter.com/9xgVFvYu3D

— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4,2026


اس سے قبل انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے بلاول بھٹو کے بیان پر مسکرانے والے سٹیکرز بھی شیئر کئے تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں