
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلے وال میں کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس اوورشوٹ ہو کر سینڈہمپ پر چڑھ گئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں ڈی ٹریک ہوئیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو نیا انجن لگا کر منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کے ڈی ٹریک ہونے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر نہیں ہوئے، واقعہ کی انکوائری کے بعد ہی ہزارہ ایکسپریس کے اوورشوٹ ہونے کی وجہ سامنے آئے گی۔
