
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ 2 اگست کو خراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی، مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 23 نشستوں پر کامیاب، جبکہ پیپلزپارٹی کو 9 سیٹوں پر کامیابی ملی۔
مظفرآباد ڈویژن میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 2 اگست کو منعقد ہوئے تھے، تاہم راستوں کی بندش کے باعث یہاں پولنگ میٹریل اور عملہ نہیں پہنچ سکا تھا جس کے باعث حلقہ ایک میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے تھے، جبکہ حلقہ 2 کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر بھی پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کا تیسرا مرحلہ پونچھ میں 10 اگست کو شیڈول ہے۔
