مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، دو دن میں گوشت 36 روپے مہنگا ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج مرغی کے

ٹیک Dec 19, 2024 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، دو دن میں گوشت 36 روپے مہنگا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کا گوشت 439 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 417 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 289 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 303 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274، برائلر کا پرچون ریٹ 288 روپے فی کلو جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کے گو شت کا فی کلو نرخ 390 روپے تھا۔

سرکاری نرخنامے میں آج بھی انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں