ایران تنازع کا  فوری حل تلاش کیا جانا چاہیے:چینی وزارت خارجہ

ٹیک May 15, 2026 IDOPRESS

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی وزارتِ خارجہ نے ایران سے متعلق جاری تنازع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کا فوری حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

’’بی بی سی اردو‘‘ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران سے متعلق تنازع ’’کبھی ہونا ہی نہیں چاہیے تھا اور اسے جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘‘


چینی ترجمان کے مطابق اس تنازع کا جلد از جلد حل تلاش کرنا نہ صرف امریکہ اور ایران بلکہ خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔


یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اورچینی صدر شی جن پنگ کی دوبارہ ملاقات ژونگ نان ہائی میں جاری ہے جو چینی قیادت کے لیے ایک انتہائی محفوظ کمپلیکس سمجھا جاتا ہے۔


وائٹ ہاؤس کے ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہاں صرف محدود تعداد میں صحافیوں کو اس کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔


رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صدارتی قافلے کی آمد کے لیے سڑکیں خالی کر دی گئی تھیں اور راہگیر اس منظر کو اپنے موبائل فونز پر ریکارڈ بھی کرتے رہے۔


چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ’’دونوں ممالک اور دنیا سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا‘‘ اور متعدد اموور پر اتفاقِ رائے ہوا تاہم مخصوص موضوعات کی تفصیل فراہم نہیں کی جا سکتیں۔


ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ’’ایک دوسرے کے خدشات کو مناسب طریقے سے نمٹانے پر اہم اتفاق‘‘ کیا اور عالمی اور علاقائی امور پر تعاون بڑھانے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں