بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا

جگہ Nov 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی بچت نے بعض بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کے پہلے 5 منافعوں کی شرح 11.8 فیصد کردی گئی، چھٹا منافع 12.8 فیصد پربرقرار ہے جب کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح بھی برقرار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.12 فیصد، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملی اکاؤنٹس کا منافع 12.96 فیصد برقرار ہے۔

اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.56 فیصد، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.90 فیصد جب کہ ایک سال کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 12.14 فیصد ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق عام سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 10.50 فیصد کردی گئی ہے، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ پلان کی شرح 12.04 فیصد اور سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے تین سالہ پلان کی شرح 11.98 فیصد کرد ی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کا 5 سالہ پلان 12.12 فیصد پر برقرار ہے جب کہ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کی متوقع شرح 12.04 فیصد ہوگئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں