امریکا کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ، پاسداران انقلاب کی میزائل سائٹ تباہ کر دی

جگہ Nov 18, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے جزیرہ قشم پر پاسداران انقلاب کی میزائل لانچنگ سائٹ کو نشانہ بنایا امریکی فوجی عہدیدار نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دفاعی کارروائی قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ منگل کو کیے گئے حملے میں جنگی طیاروں نے انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے۔

ان کے بقول یہ کارروائی امریکی اہلکاروں اور فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے والی ایرانی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔

ایرانی حکام نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے رہائشی اور تجارتی علاقوں یا اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں