
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دالکران کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اہم ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک فضائیہ کے کمانڈر کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری اب مضبوط سٹریٹجک تعلقات میں تبدیل ہو چکی ہے اور دفاعی و ایرو اسپیس کے شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
