15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، بیٹی کو خالو نے قتل کیا، والدہ کا الزام

جگہ Oct 8, 2026 IDOPRESS


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈھوک نجو میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو سگے خالو نے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش کا ڈرامہ کر رہا تھا، ملزم کی شناخت ہوچکی ہے جلد گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ساتویں جماعت کی طالبہ کی لاش آج صبح اس کے خالو کے گھر سے ملی۔ لڑکی گزشتہ روز دن 2 بجے مدرسے گئی تھی جہاں سے واپس نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں