
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تارکینِ وطن کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے کی قانونی حیثیت سے متعلق ٹرمپ پالیسی پر دلائل کی سماعت دسمبر میں کی جائے گی۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل نے عدالتی حکم نامے کو ٹرمپ انتظامیہ کی فتح قرار دیا ہے۔
جبری بے دخلی کے لیے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کا 5 ہزار افراد بھرتی کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔
اس سے قبل رواں ہفتے کے دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں امیگریشن کارروائیوں کے دوران تارکینِ وطن کے خلاف انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیاں، من مانی گرفتاریاں، غیر ضروری طاقت کا استعمال اور پُرامن احتجاج دبانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
