گوجرانوالہ: بچوں کی لڑائی نے چچا بھتیجے کی جان لے لی

جگہ Sep 28, 2026 IDOPRESS

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی پر تنازع شروع ہوا تھا، جس کے بعد کئی بار معمولی جھگڑے بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق واقعہ موسیٰ پور کے علاقے میں پیش آیا۔

ملزمان نے مقتول فریق کے ڈیرے پر جا کر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں