این اے 168 بہاولپور، مسلم لیگ ن 36 ہزار 683 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب

جگہ Sep 28, 2026 IDOPRESS

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 168 بہاولپور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چنڑ نے فتح حاصل کرلی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشیر ذیشان ملک کے مطابق این اے 168 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے 36 ہزار 683 ووٹوں سے میدان مار لیا۔ انہوں نے ایکس پر نتائج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چنڑ 79306 ووٹ لے کر پہلے جب کہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 168 میں نشست پر 20 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقے کی مجموعی آبادی 9 لاکھ 37 ہزار 95 افراد پر مشتمل ہے جب کہ 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین شامل ہیں۔

نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں