سٹیٹ بینک  کے گورنر جمیل احمد نے ’’پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈ‘‘ اسکیم کا افتتاح کردیا

جگہ Sep 28, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ اپنی ترسیلات بینکاری ذرائع سے پاکستان بھیجنے والے صارفین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہر سال مجموعی طور پر 16 ارب روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ اسکیم کے تمام اخراجات بینکاری صنعت برداشت کرے گی اور قومی خزانے پر اس کا کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

اسٹیٹ بینک کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی اس اسکیم کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اس بات کی مزید ترغیب دینا ہے کہ وہ ترسیلات کی رقم اپنے پیاروں کو پاکستان میں بھجواتے وقت بینکاری کے باضابطہ ذرائع استعمال کریں۔

ہر سہ ماہی میں مجموعی طور پر 2,521 نقد انعامات دیے جائیں گے، جن کی کل مالیت 4 ارب روپے ہوگی- پہلا انعام 10کروڑ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام 2.5 کروڑ روپے کے 20 انعامات، تیسرا انعام ایک کروڑ روپے کے 100 انعامات، چوتھا انعام: 10 لاکھ روپے کے 2,400 انعامات

اس سکیم کے تحت سالانہ 16 ارب روپے کے انعامات 10,000 سے زائد خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گےانعامات کی وسیع تر تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے انعامات زائد ترسیلاتِ زر والے خطوں میں مختص کیے جائیں گے، جن میں 50 فیصد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ، 15 فیصد برطانیہ، 15 فیصد یورپ، 10 فیصد شمالی امریکہ اور 10 فیصد دیگر ممالک کے لیے ہوں گے۔ پہلا انعام تمام خطوں سے ترسیلاتِ زر وصول کرنے والوں کے لیے دستیاب ہوگا۔قرعہ اندازی سہ ماہی ہو گی، پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2027ء کو ہوگی، جس میں مالی سال 26ء کی دوسری سہ ماہی، یعنی یکم اکتوبر 2026ء سے 31 دسمبر 2026ء کے دوران موصولہ قابلِ قبول ترسیلات شامل ہوں گی۔

قرعہ اندازی ایک محفوظ، مکمل طور پر ڈیجیٹل اور قابلِ محاسبہ (auditable) طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔اس اسکیم میں شرکت مکمل طور پر مفت ہے۔ کوئی بینک ترسیلات وصول کنندگان سے اسکیم میں شرکت کی کوئی فیس نہیں لے گا اور نہ ہی کسی ادائیگی، ٹکٹ کی خریداری، کم از کم بیلنس یا کسی دیگر عوض کا تقاضا کرے گا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی بی اے ، ظفر مسعودنے کہا "پاکستان کے بینکوں نے مسلسل اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کے لیے 80 ارب روپے کی مراعات کی ذمہ داری سنبھالی، برآمد کنندگان کے لیے ایکسپورٹ ری فنانس شرحوں میں کمی کی، نجی شعبے، زرعی شعبے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو قرضوں کی فراہمی ریکارڈ سطح پر پہنچائی اور گردشی قرضے کے حل میں معاونت کی۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اس داستان کا اتنا ہی اہم حصہ ہیں، اسٹیٹ بینک اور حکومت کے اشتراک سے شروع کی جانے والی پاسبان اسکیم ان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں