
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پمز ہسپتال انتظامیہ نے نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بچے کو اغوا کرنے کی کوشش میں تین خواتین کو گرفتار کیاگیا ہے جنہیں تھانہ ویمن منتقل کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اغوا کرنے والی تینوں خواتین کو سکیورٹی اور متعلقہ عملے نے پکڑا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
