اسلام آباد کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی، منی لانڈرنگ کا انکشاف

جگہ Sep 15, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی اور منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 2 سال بعد سکینڈل دوبارہ زندہ ہوگیا جس میں اہم سرکاری افسران کے بھی ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔

سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 9 رکنی نئی جے آئی ٹی بنا دی، 2025 میں کال سینٹرز کے ذریعے جعل سازی کرنے والے کے نیٹ ورک کا پتا چلا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعل سازی سے حاصل 172 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، مختف بینکوں اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم باہر بھجوائی گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں