مجموعہ البصیرہ العزیزیہ کے زیرِ اہتمام ایمان افروز دعوتی و اصلاحی پروگرام ،قاری ذکاء اللہ سلیم ،قاری صہیب احمد کی خصوصی شرکت

جگہ Sep 8, 2026 IDOPRESS

جدہ(محمد اکرم اسد) مجموعہ البصیرہ العزیزیہ (دعوہ سینٹر)، جدہ کے زیرِ اہتمام ایک نہایت شاندار، بابرکت اور ایمان افروز دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جلیل القدر اہلِ علم و دعوت، قاری ذکاء اللہ سلیم حفظہ اللہ تعالیٰ اور قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ تعالیٰ نے خصوصی شرکت فرمائی اور اپنے ایمان افروز خطابات سے حاضرین کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔

پروگرام میں عوام الناس نے بھرپور جوش و شوق کے ساتھ شرکت کی۔ دعوہ سینٹر کا وسیع و عریض ہال بھی اس روز تنگیِ داماں کا منظر پیش کر رہا تھا۔ لوگ جوق در جوق پروگرام میں شریک ہوتے رہے اور بڑی سنجیدگی، انہماک اور شوق کے ساتھ مشائخِ کرام کے بصیرت افروز خطابات سماعت کرتے رہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں