
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سامعہ خان نے حال ہی میں شادی شدہ مردوں سے افیئر چلانے والی خواتین سے متعلق سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ایسی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو کسی شادی شدہ شخص سے تعلقات قائم کرتی ہیں۔

