
جدہ (محمد اکرم اسد ) قونصلیٹ جنرل پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے اشتراک سے پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے معززین، قونصلیٹ کے افسران اور بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔
تقریب میں 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی دفاع کے لیے پاک افواج کی قربانیوں، جرأت اور قومی عزم کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کی نظامت ویلفئر قونصل ازکا ظفر رانا نے انجام دی۔ مقررین نے پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر یوم دفاع کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی.
