پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے کمشنرز کی حکومتی مرضی پر برطرفی کا قانون کالعدم قرار

جگہ Sep 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے کمشنر کو حکومت کی مرضی سے عہدے سے ہٹانے سے متعلق قانون کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے سابق کمشنر عظیم الدین زاہد کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ خودمختار ریگولیٹری ادارے کے کمشنر کی مقررہ مدت حکومت کی غیر محدود صوابدید پر ختم نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوئی عام محکمانہ دفتر نہیں بلکہ ایک خودمختار ریگولیٹری ادارہ ہے، جسے صحت کی سہولیات کے معیار کی نگرانی، لائسنس جاری یا منسوخ کرنے، معائنہ، تحقیقات اور جرمانوں سمیت وسیع اختیارات حاصل ہیں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیکشن 6(1 اے) کی آئینی حیثیت سے متعلق فیصلہ قانون کے مطابق نافذ العمل رہے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں