
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں شرعی قانون کے نفاذ کو روکنے کی حمایت کریں گے اور ملک میں ایک ہی قانونی نظام برقرار رہنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ٹرمپ نے یہ موقف ایک لائیو ریڈیو انٹرویو کے دوران قدامت پسند میزبان گلین بیک سے گفتگو میں اختیار کیا۔
صدر سے سوال کیا کہ کیا وہ امریکا میں شرعی قانون پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کریں گے، جس پر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس کی حمایت کریں گے۔
دریں اثنا، سوشل میڈیا پر برطانیہ میں مبینہ طور پر شرعی قانون کے نفاذ کے مطالبے سے متعلق ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے۔
الجزیرہ کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کو بعض حلقوں نے برطانیہ میں "اسلامائزیشن" کے ثبوت کے طور پر پیش کیا، تاہم ویڈیو کے دعوے کی حقیقت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
