وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

جگہ Jul 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سربراہ خارجہ امور یورپی یونین کاجا کالاس کے درمیان منیلا میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کاجا کالاس نے امریکہ اور ایران صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے سفارتکاری کو واحد مؤثر اور پائیدار راستہ قرار دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جی ایس پی پلس سے متعلق تمام بین الاقوامی کنونشنز پر مؤثر عملدرآمد کا اعادہ کیا اور یورپی یونین کیساتھ اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں