سی بی ڈی کے قریب کارروائی، دو ملزمان بھاری اسلحے سمیت گرفتار

جگہ Jul 19, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی ایس پی اشفاق احمد کی سربراہی میں سینئر وارڈن ساجد خلیل نے سی بی ڈی (CBD) کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے، جس پر انہیں روک کر تلاشی لی گئی۔ دورانِ تلاشی ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، ایک آٹومیٹک رائفل اور بڑی تعداد میں زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔جس کے بعد انہیں فوری تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ابو سفیان اور محمد ولید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان برآمد ہونے والے اسلحے کا کوئی قانونی لائسنس پیش نہ کر سکے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف پنجاب آرمز آرڈیننس کی دفعات 13-2(a/b) سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں