
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کٹائی کے تین ماہ بعد ہی گندم بحران پر وزارت فوڈ سکیورٹی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں سارے صوبوں کے متعلقہ افسران بھی شرکت کریں گے،کٹائی کے تین بعد ہی گندم بحران پر طلب کئے اجلاس میں سٹاک اور پیداوار کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام صوبوں کے فوڈ ڈیپارٹمنٹس کو گندم کے ذخائر اور پیداوارکی تفصیلات لے کر آنے کاکہا گیا ہے۔
