نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی

جگہ Jul 17, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سکولوں، پارکوں، مساجد اور دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص اراضی کو کمرشل یا گھریلو مقاصد کے استعمال کرنے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے قرار دیا کہ سہولتی اراضی عوامی امانت ہے اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) بھی اسے من مانی سے استعمال کرنے کی مجاز نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایگرریکس کی آئینی درخواست پر 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سکول کے لیے مختص اراضی کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے سے روک دیا۔

ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ایکٹ کی دفعہ 13(6) اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2014 کو آئین کے مطابق قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی، تاہم یہ بھی واضح کیا کہ اگر مستقبل میں ایل ڈی اے سہولتی اراضی کو اس کے اصل مقصد کے برعکس استعمال کرے تو ایسے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں