سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن بھٹہ کیس میں سزائے موت پانیوالے 3 ملزمان کو بری کر دیا

جگہ Jul 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن بھٹہ کیس میں سزائے موت پانے والے3 ملزمان کو بری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے شہزاد مسیح اور ان کی حاملہ اہلیہ شمع بی بی کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلانے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے تینوں ملزمان، عرفان، مہدی اور ریاض، کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے 102 ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

افسوسناک واقعہ 4 نومبر 2014 کو پیش آیا تھا، جب توہینِ مذہب کے الزام پر مشتعل ہجوم نے شہزاد مسیح اور ان کی حاملہ اہلیہ شمع بی بی پر تشدد کیا اور بعد ازاں انہیں اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلا دیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے میں پانچ ملزمان کو سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے 5 میں سے 2 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ 3 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔

تاہم اب جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کے بعد تینوں ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں