
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو اپنا گھر تعمیر کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، کیونکہ اپنی چھت انسان کو تحفظ، سکون اور اطمینان کا احساس دلاتی ہے۔
انہوں نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کاہنہ نے مجھے بہت بے چین کئے رکھا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کا درد سمجھتی ہوں۔
