چین الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، ٹرمپ کا الزام

جگہ Jul 18, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، امریکی الیکشن میں چین مداخلت کی کوشش کررہا ہے۔

امریکی قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین چاہتا ہے ٹرمپ صدارتی الیکشن ہار جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات فوری ڈی کلاسیفائی کی جائے، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے الزام لگایا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں میں چین نے مداخلت کی، دستاویزات کے سامنے آنے سے انتخابی نظام کی خامیاں بے نقاب ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی عوام میں میرے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ووٹنگ سسٹم میں کمزوریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات فوری جاری کرنے کا بھی اعلان کیا، اور کہا کہ کانگریس کو ’’ووٹر آئی ڈی سیو امریکا ایکٹ‘‘ منظور کرنا چاہیے، ان کی تقریر نشر نہ کرنے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس منسوخ کیے جانے چاہئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں