ملتان، بوریوالہ سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی نشتر ہسپتال منتقل، 6 کی حالت تشویشناک

جگہ Jul 18, 2026 IDOPRESS

ملتان (ویب ڈیسک) بوریوالہ میں سلینڈر دھماکے کے زخمیوں میں سے 10 افراد کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان کے شعبہ ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے رات گئے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو متاثرہ افراد کو بلا تعطل اور مفت علاج کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ایمرجنسی میں منتقل کیے گئے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نشتر ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں