بین الاقوامی مسلم ویمن یونین اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے اشتراک سے ’تنازعات کے تناظر میں صنفی بنیاد پر تشدد‘کے موضوع پرسیمینار

جگہ Jul 3, 2026 IDOPRESS

پیرس ( زاہد مصطفیٰ اعوان )بین الاقوامی مسلم ویمن یونین (International Muslim Women Union) اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے اشتراک سے جنیوا میں “تنازعات کے تناظر میں صنفی بنیاد پر تشدد” کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا، جس میں بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنسی تشدد، جبری گمشدگیوں اور ان کے انسانی و سماجی اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سیمینار میں مقررین نے کہا کہ مسلح تنازعات کے دوران خواتین اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 1991ء کے کنن پوشپورہ واقعے سمیت کھوتھا، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے مبینہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں اور متاثرین نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر جنسی تشدد کے الزامات اور ایسے واقعات کی دستاویزات مرتب کی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر ایسے الزامات ثابت ہوں تو یہ جنیوا کنونشنز اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (OHCHR) کی 2018 اور 2019 کی رپورٹس میں بھی مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد، طاقت کے مبینہ غیر متناسب استعمال اور احتساب کے فقدان پر سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ سیمینار میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں