شہریت ثابت کرنے کی ذمہ داری دعویٰ کرنے والے شخص پر عائد ہوتی ہے،نادرا کی جانب سے شہری کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ جاری 

جگہ Jun 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کی جانب سے شہری کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے نادرا کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے،جسٹس محسن اختر کیانی نے نادرا کی اپیل پر 14صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہریت ثابت کرنے کی ذمہ داری دعویٰ کرنے والے شخص پر عائد ہوتی ہے،دعویداروں کو اپنے والد اور دادا کی پاکستانی شہریت کے شواہد بھی پیش کرنا ہوں گے،دعویدار1979سے پہلے کا کوئی قابل اعتماد سرکاری ریکارڈ پیش نہیں کر سکے،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا کے مطابق سپیشل برانچ، آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کی تحقیقات میں پاکستانی شہریت ثابت نہیں ہو سکی،نادرا کے مطابق متاثرہ افراد کے شناختی کارڈ مشکوک شہریت کی بنیاد پربلاک کئے گئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں