بچے دادی کے حوالے کرنے سے متعلق گارڈین کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار

سافٹ ویئر Nov 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دو کمسن بھائیوں کی حوالگی کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے دونوں بچے دادی کے حوالے کرنے سے متعلق گارڈین کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیدئیے۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد عثمان غنی راشد چیمہ نے نبیلہ ضیاء کوثر کی درخواست پر 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار نبیلہ ضیاء کوثر کی بیٹی فاطمہ ضیاء کی شادی 2016 میں محمد عثمان سے ہوئی تھی، اس شادی سے دو بیٹے عبدالرحمان اور محمد موسیٰ پیدا ہوئے۔

24 نومبر 2022 کو فاطمہ ضیاء کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد بڑا بیٹا عبدالرحمان اپنی دادی زرینہ بیگم جبکہ چھوٹا بیٹا محمد موسیٰ اپنی نانی نبیلہ ضیاء کوثر کے پاس رہنے لگا، بچوں کا والد گزشتہ تقریباً 15 سال سے اٹلی میں مقیم ہے اور اس نے دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں