پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرنے کا فیصلہ، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم

سافٹ ویئر Oct 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرنے اور مارکیٹ میں صرف 10 کلو آٹے کا بیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کے لیے بین الصوبائی سرحدوں کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں گندم کی بوائی کے مقررہ اہداف پورے کرنے اور سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے فیصلہ کیا کہ نمبردار، گھوڑی پال سکیم اور ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ سکیم کے تحت آنے والی تمام اراضی پر گندم ہی کاشت کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں