ملک میں عدالتی عمل کے بغیر سزائیں معمول بن رہا ہے، خواجہ سعد رفیق

سافٹ ویئر Oct 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں فوری انصاف اور بلاتاخیر فیصلوں کیلئے عدلیہ اور حکومت مل کر کوئی لائحہ عمل مرتب کریں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ سنگین جرائم کے مجرمان کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاستی اداروں کا فرض ہے جبکہ مجرموں کے فئیر اور فوری عدالتی ٹرائل کے ذریعے انھیں سزائیں دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

سعد رفیق نے کہا پاکستان میں نظام عدل کے بریک ڈاؤن کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، انصاف کی فراہمی کیلئے غیر معمولی تاخیر اور رکاوٹیں ہیں مدعی یا متاثرہ فریق کی کوئی شنوائی ہے نہ انہیں کوئی تحفظ حاصل ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا، نتیجتاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےازخود عدالتی کردارسنبھال لیا ہے عدالتی عمل کے بغیر سزائیں معمول بن رہا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا یہ سلسہ جاری رہا تو کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گا، مؤثر نظام عدل قائم نہ کیا گیا تو بات قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے عدالتی کردار سے بڑھ کر ہر طاقتور کے ہاتھ میں چلی جائےگی، لوگ چوک چوراہوں اور گلیوں، بازاروں میں اپنی عدالتیں لگائیں گے، اس وقت سے بچا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں