
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے شابری بھرت سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
