لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

سافٹ ویئر Oct 13, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی تعداد 199ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق سی ای آر پی آفس گلبرگ میں اے کیو آئی 300 ریکارڈ کیا گیا ہے، کاہنہ نو میں 244، برکی روڑ میں 224، ماڈل ٹاؤن میں 220 اور ڈیجنس میں اے کیو آئی 201 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل شہر لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 22 جب کہ زیادہ سے زیادہ 31 ایگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں