فٹبال ورلڈ کپ فاتح ٹیم اسپین کے کھلاڑی کا اچانک قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سافٹ ویئر Sep 4, 2026 IDOPRESS

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپین کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی مارکوس یورینتے نے 31 سال کی عمر میں قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق مارکوس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد میں نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں اب بھی نوجوان ہوں اور اسپین کی جرسی میں اب بھی کئی سال کھیل سکتا ہوں، تاہم یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جس پر میں نے بہت سوچ سمجھ کر عمل کیا ہے۔

مارکوس نے اپنے فٹبال کیریئر کا آغاز ریال میڈرڈ سے کیا اور 2019 میں شہر کی دوسری ٹیم اٹلیٹیکو میڈرڈ کا حصہ بن گئے۔ کلب کی سطح پر ان کے اعزازات میں چیمپئنز لیگ کے دو ٹائٹلز اور ایک لا لیگا ٹائٹل شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں