
وادیٔ نیلم( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ واقعہ میونسپل کمیٹی آٹھ مقام کے وارڈ لالہ میں پیش آیا۔تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔
