بلوچستان کی 62 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم  شروع ہوگی

سافٹ ویئر Aug 3, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے 13 اضلاع کی 62 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ای او سی حکام کے مطابق 2 لاکھ 9 ہزار557 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لیے 862 ٹیمیں،61 فکسڈ سائٹس، 72 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ہیں۔ بعض علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے اور بچوں کو معذوری سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل ویکسینیشن ہے۔ پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ای او سی حکام نے بتایا ہے کہ جن اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا، ان میں بارکھان، دکی، جعفر آباد، جھل مگسی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ نصیرآباد، شیرانی، صحبت پور، اوستہ محمد، ژوب، زیارت اور مستونگ شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں