لاہور؛ ویلنشیاٹاؤن میں ماں اور 3بچوں کی ہلاکت، کیس کا ڈراپ سین

سافٹ ویئر Jul 31, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ویلنشیاٹاؤن میں ماں اور 3بچوں کی ہلاکت کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ بچوں کی ہلاکت میں ماں ہی مرکزی ملزمہ نکلی،بچوں کے قتل کیس میں مزید 2ملزم گرفتار کئے ہیں،گرفتار ملزمان میں کیمیکل شاپ کا مالک اور رائیڈر شامل ہے،کیمیکل شاپ کا مالک آن لائن کیمیکل فروخت کرتاتھا۔

ذیشان رضا کاکہناتھا کہ خاتون ذہنی مریضہ اور آن لائن مرنے کے طریقے سرچ کرتی رہتی تھی،امریکا پلٹ خاندان ویلنشیا ٹاؤن میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیرتھا،خاتون کا ملزم سے آن لائن رابطہ ہوا، کیمیکل کی رقم منی گرام سے وصول کی گئی، ملزم نے کیمیکل کیلئے ایک لاکھ 38ہزار540روپے وصول کئے،خاتون نے کیمیکل والا پارسل دوست کے گھر منگوایا،16جولائی کو خاتون نے کیمیکل والا پارسل وصول کیا، 17جولائی کو خاتون نے بچوں کو زہریلی آئس کریم کھلائی،بچوں کو زہر دینے کے بعد خاتون نے بھی زہریلی آئس کریم کھائی،شوہر کا پولی گرافک ٹیسٹ اور مکمل تفتیش کی گئی،فرانزک رپورٹ کے مطابق خاتون نے بچوں کو زہر دے کرزندگی کا خاتمہ کیا،خاتون نے شوہر کو بھی زہرملی آئس کریم کھلانے کی کوشش کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں