
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے فیفا کے مجوزہ نجی سرمایہ کاری منصوبے کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ اگر فیفا نے اپنے عالمی مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ داری دینے کی تجویز واپس نہ لی تو یورپ کی تمام 55 رکن قومی فٹبال ایسوسی ایشنز فیفا کے تمام مقابلوں بشمول فیفا ورلڈکپ، ویمنز ورلڈکپ اورکلب ورلڈکپ کا بائیکاٹ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرن کی زیر صدارت منعقدہ ہنگامی ورچوئل اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام 55 رکن ممالک نے متفقہ طور پر فیفا کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے جس کے تحت ورلڈکپ اور دیگر فیفا مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے.
