
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے ایکشن سٹار ٹائیگر شروف جلد ہی اداکاری کے ساتھ فٹبال کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں آزمانے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کاروباری شخصیت علی احمد کے فٹبال کلب ممبئی ایف سی کی جانب سے 135ویں ڈورنڈ کپ میں کھیلیں گے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹائیگر شروف کی محنت اور باقاعدہ ٹریننگ مستقبل میں انہیں ٹیم کا مستقل رکن بنانے کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ باقاعدگی سے ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں نے کوچنگ سٹاف کو بھی متاثر کر دیا ہے۔
