
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آج سے 6 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کا امکان ہے ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش متوقع ہے،شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
پنجاب:
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راجن پور، لیہ اور میانوالی میں 3 سے 5 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے ، اسی طرح ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی 3سے 5جولائی کےدوران بارش کاامکا ہے۔
