بنگلا دیشی کرکٹر ناہید رانا کو آسٹریلیا کیخلاف شاندار بولنگ مہنگی پڑگئی

سافٹ ویئر Jun 11, 2026 IDOPRESS

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کے نوجوان فاسٹ بولر ناہید رانا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ناہید رانا نے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں سرزنش کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ بولر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کرلی جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بنا سکی۔ یہ بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں پہلی فتح ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں