
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں عمران خان کے اپارٹمنٹ کے نئے سب لیز ہولڈر نے عدالت سے رجوع کرلیااور کیس میں پارٹی بننے کی استدعا کردی۔
تفصیل کے مطابق شاہد نصیر نے پراجیکٹ کے ٹاور سی میں بانی پی ٹی آئی کا اپارٹمنٹ سب لیز پر حاصل کیا تھا، شاہد نصیر اور زینب احسن نےکیس میں پارٹی بننے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہےجس کی سماعت کل ہوگی۔
متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 5 سب لیز ہولڈرز کو انٹراکورٹ اپیل میں بطور اپیل کنندہ شامل کیا جائے، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹس قانونی طور پر حاصل کیے، درخواست گزاروں کو انٹراکورٹ اپیل میں پارٹی بنانے کی اجازت دی جائے۔
یادرہے کہ عدالت نے تھرڈ پارٹی رائٹس کے تحت انٹراکورٹ اپیلوں میں اپیل کنندگان کو اسٹے دیا ہے اور عدالت نے سب لیز ہولڈرز اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل کرنے سے روک رکھا ہے۔
