پشاور کے قریب فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر حملے میں6 اہلکار شہید، 4 زخمی ہو گئے

سافٹ ویئر Jun 10, 2026 IDOPRESS

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کے قریب فیڈرل کانسٹیبلری کی ایک چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں 6 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سینیئر پولیس حکام نے اس حملے کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے 6شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بھی ’’بی بی سی‘‘ کو بتایا کہ چوکی میں تعینات اہلکاروں نے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی، جس میں4 حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاع ہے لیکن فرار ہوتے مسلح شدت پسند لاشیں ساتھ لے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور ایف سی کے 6 اہلکاروں کو بھی ساتھ لے گئے ہیں اور اس وقت علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

یہ واقعہ پشاورکے قریب حسن خیل کے علاقے میں رات 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا۔حسن خیل کا علاقہ نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل کے قریب واقع ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر ہونے والے حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں