پی آئی اے کا کارنامہ، ملتان کے حجاج کو جدہ چھوڑ کر روانہ، مسافروں کا احتجاج

سافٹ ویئر Jun 2, 2026 IDOPRESS

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،قومی ایئر لائن کی پرواز جدہ سے ملتان کے حجاج کو چھوڑ کر روانہ ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کرنے والوں میں خواتین حجاج بھی شامل ہیں، حجاج کرام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جدہ سے ملتان پی آئی اے پی کے 846 کی کنفرم ٹکٹ تھی، مقررہ وقت سے دو گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچے لیکن بورڈنگ کے وقت اتار دیا گیا۔

حجاج کرام کا کہنا ہے کہ خواتین حجاج کرام سمیت ہم سب یہاں بے یار و مددگار کھڑے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں