
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا ہے کہ پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہو تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں، وہی فرسٹ چوائس ہیں، مجھے موقع ملا اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا تھا کہ اُنہیں قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملا ہے جس کا وہ بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیں گے۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کا 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69 اور غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے
