وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار ایران کے دورے پر روانہ

سافٹ ویئر May 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار تہران کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محسن نقوی امریکہ، ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر غالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔

محسن نقوی ایران سے سیدھا بلوچستان پہنچے تھے جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں