ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی

سافٹ ویئر May 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ سرکلر کے مطابق، رواں ہفتے کے آخر میں آنے والے دنوں یعنی 23 اور 24 مئی 2026 (ہفتہ اور اتوار) کو تمام فیلڈ فارمیشنز کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان معمول کے مطابق اپنے ٹیکس واجبات جمع کروا سکیں۔

بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکسوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مراسلے میں تمام ماتحت اداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ اور اتوار کو بند نہیں ہوں گے۔

یہ تمام دفاتر مقررہ تواریخ کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کاج جاری رکھیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں