تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے باضابطہ طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے باضابطہ طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے تاہم اب اس حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔
ایرانی حکومت کے مطابق قومی فٹبال ٹیم عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔
حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ریاستی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کھیل و امور نوجوانان نے ٹیم کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ کھلاڑی عالمی سطح پر عمدہ کارکردگی دکھا سکیں۔
